Home / اردو ادب / منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ
urdu naat

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ

آپ پر ہوں سلام ابنِ مشکل کُشا،
رات دن صبح و شام ابنِ مشکل کُشا

جرآت و ہمت وصبر پر آپ کے،
کیا کروں میں کلام ابنِ مشکل کُشا

رنج وغم دور کرتا ہے جو میرے سب،
آپ کا وہ ہے نام ابنِ مشکل کُشا

ان کا چرچا نہ کیونکر رہے تا ابد،
کر گئے ایسا کام ابنِ مشکل کُشا

حضرتِ حُر کے لب پر یہی ورد تھا،
آپ میرے امام ابنِ مشکل کُشا

چاہنے والوں کو اپنے پلوائیں گے،
حوضِ کوثر کے جام ابنِ مشکل کُشا

ہو کرم آصفِ خستہ جاں پر، جو ہے
آپ کا اک غلام ابنِ مشکل کُشا

محمد آصف قادری

About Arshad Farooq

Arshad Farooq
Arshad Farooq is a feature writer, blogger and SEO Expert. He is one of the editors of Sahiwal News. Email : arshadfarooq@live.com Phone#+923008253012

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے