Home / آس پاس / یوم آزادی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ڈی پی او ساہیوال کا افسران سے خطاب
14 august 2019 day

یوم آزادی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ڈی پی او ساہیوال کا افسران سے خطاب

سول سوسائٹی اور کمیونٹی پالیسنگ کو بروئے کا ر لا کر جرائم کی روک تھام کو یقینی بنا یا جا ئے۔ عوام کو عزت اور احترام دیں تا کہ پولیس اور سول سوسائٹی کے مابین بڑھے ہو ئے فاصلوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا ئے، عید الاضحی اور 14اگست یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا ئے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اپنے آفس کے میٹنگ روم میں پولیس افسران سے ماہانہ کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔جس میں SPانویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین، ASP/SDPOسٹی سرکل میڈم ڈاکٹر انعم فریال، SDPOصدر سرکل فلک شیر خان بھٹی، SDPOچیچہ وطنی سرکل ساجد محمود گوندل، DSPٹریفک پیر ریاض، انچارج سیکیورٹی انسپکٹر سعید خان لودھی اورSHOs ضلع ہذا نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤ ن مہم میں مزیدتیزی لائیں اورجرائم پیشہ عناصر، عادی ریکارڈ یافتہ مجرمان، جیل سے رہاشدگان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اورجرائم کی روک تھام کے لیے موثرطریقے سے کار وائی عمل میں لائی جائے۔

میٹنگ میں جملہ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے مویشی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اور شہر کے تمام داخلی خارجی و اہم راستوں پر مال مویشی والی گاڑیوں کو اچھی طرح چیک، اور تصدیق کرنے کے بعد جا نے دیا جا ئے۔ٹھیکری پہرہ اورموبائل گشت کے نظام کو مزید فعال کیا جا ئے۔ایلیٹ فورس کی موبائل گشت کو بھی موثر بنا یا جا ئے۔

افسران کی کا ر کر دگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پینڈ نگ چالان اور درخواستیں بروقت نمٹائی جائیں۔ مقدمات کو جلد از جلدمیرٹ پر یکسو کرکے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں۔

شہرکے اہم مقامات رش والی جگہوں،خرید داری مراکز تعلیمی اداروں اورعبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اورتمام اہم مقامات پر مقامی انتظامیہ سے مل کرسی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب کروائی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصرکی نقل وحرکت کو مانیٹرکرکے جرائم کی روک تھام کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جوملازمین اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے ان کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔جبکہ خراب کارکردگی پر سخت مواخذہ کیاجائے گا۔

جاری کردہ SI غلام عباس
پی آر او ٹو ڈی پی او ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے