Home / آس پاس / ساہیوال : ظفرعلی سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب، مکمل ویڈیو دیکھئے
14 august celebration 2019 sahiwal

ساہیوال : ظفرعلی سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب، مکمل ویڈیو دیکھئے

ساہیوال نیوز : صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک کے 22کروڑ عوام کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ، بحیثیت قوم ہمیں نیشنلز م کو فروغ دینا چاہیے جو ملک کی ترقی اور بقا کے لئے انتہائی ضروری ہے –

انہوں نے یہ بات ظفر علی سٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی – اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن ، آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ ، ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ، ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاء، سابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور ، چیئرمین پی ایچ اے علی شکور ، تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں شیخ محمد چوہان، انوارالحق رامے، ملک فیصل ڈھکو، چودھری احمد قیوم، ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کے علاوہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان ، صحافیوں ، وکلاء، تاجروں ، طلبا و طالبات اور عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی –

malik noman ahmad langrial in sahiwal

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کی آزادی، سا لمیت اور استحکام کو تازہ کرتا ہے ، اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے –

انہو ں نے مزیدکہا کہ مسلم امہ میں پاکستان کا کرداربڑے بھائی کی طرح ہے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام مسلم ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے –

malik nauman ahmad langrial in sahiwal

صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ایک ایماندار شخص ہے اوران میں قوم کی خدمت کا جذبہ ہے – انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کی آواز کو پوری دنیا میں بلند کیا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی ملے گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا –

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دیں تا کہ یہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کی ذمہ داریاں اٹھا سکیں – انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے-

commissioner sahiwal division

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے اور اپنے اختلافات کو بھلاکر ملکی سالمیت ،ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے –

تقریب میں پولیس، ریسکیو 1122، جیل خانہ جات اور سول ڈیفنس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مقامی سکولوں کے طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو، خاکے اور ملی نغمے پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا –

تقریب کی خاص بات ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے ڈھول پرفارمنس تھی جس میں کئی ڈھولیوں نے ایک ساتھ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کے دل موہ لئے –

Summary
14 August 2019 ceremony in Sahiwal
Title
14 August 2019 ceremony in Sahiwal
Description

A grand ceremony held at Zafar Ali Stadium Sahiwal on the occasion of 14 august 2019. Provincial minister malik nauman ahmad langrial, commissioner sahiwal, deputy commissioner sahiwal , RPO Sahiwal, DPO Sahiwal participated the function.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے