Home / آس پاس / رینالہ خورد : آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل، 4 سالہ بچہ تاحال لاپتہ
kasur city news

رینالہ خورد : آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل، 4 سالہ بچہ تاحال لاپتہ

رینالہ خورد (فہیم احمد غوری) نہرلوئر باری دوآب سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا، شوہر کے گھر سے فرار ہونے والی خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل، چار سالہ بچے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، مقدمہ درج۔

تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں بستی پٹرول پمپ والی رینالہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد جمیل نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیوی طاہرہ پروین چار سالہ بیٹے کولے کر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی جسکے ولیدنامی شخص کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جو کہ گھر سے جاتے ہوئے پانچ تولہ طلائی زیورات اور پانچ ہزار روپے بھی ساتھ لے گئی،
جمعہ کے روز نہر لوئر باری دوآب میں ایک مسخ شدہ عورت کی لاش برآمد ہوئی جو اس کی بیوی طاہرہ پروین کی تھی، طاہرہ پروین کے خاوند نے کہا کہ میری بیوی کو ولید اور اس کے ساتھیوں نے قتل کرکے نہر لوئرباری دوآب میں پھینک دیا جبکہ اسکے بیٹے چار سالہ عبداللہ کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا،
بچے کے والد نے پولیس حکام سے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ، پولیس تھانہ رینالہ خورد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے