Home / آس پاس / چیچہ وطنی : 39 بارہ ایل میں سات سالہ بچے سے مبینہ زیادتی
rape in chichawatni

چیچہ وطنی : 39 بارہ ایل میں سات سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

ساہیوال نیوز : تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود 39 بارہ ایل میں سات سالہ بچے سے مبینہ زیادتی۔ تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، ملزم زاہد گوجرہ سے گرفتار ، مقدمہ درج ۔ ویڈیو دیکھئے :

تفصیلات کے مطابق سات سالہ احمد رضا بال کٹوانے حمام پر گیا تھا۔ حمام پر موجود زاہد نامی نوجوان نے احمد رضا کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچے کے شور پر اہل علاقہ حمام پر پہنچے تو ملزم زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچے کے والد عبدالرزاق کی مدعیت میں مقدمہ نمبر232/19 درج کر کے ملزم زاہد کو گوجرہ سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ۔ جبکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جا ئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے