Home / آس پاس / ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، ٹرین پشاور روانہ
akhtar abad news

ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، ٹرین پشاور روانہ

اختر آباد (فہیم احمد غوری سے) ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اختر آباد کے قریب ایک شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آگئی جس کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جسکی تاحال شناخت نہ سکی ہے، ریل گاڑی کراچی سے پشاور جا رہی تھی، واضع رہے کہ گزشتہ اور رواں ماہ میں درج بھر افراد ٹرین کی ٹکر سے موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے