Home / آس پاس / ڈی سی و ڈی پی او ساہیوال کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
aman committee sahiwal meeting

ڈی سی و ڈی پی او ساہیوال کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ساہیوال نیوز : ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں محمد زمان وٹو۔ کپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء ڈی پی او ساہیوال کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
 جس میں عیدالاضحی ، 14 اگست اور محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے غور وفکر کیا گیا۔ شرکاء اجلاس میں مختلف مسالک کے نمائندوں اور مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے خطاب میں تجاویز پیش کی۔

عیدالاضحیٰ اور 14اگست کو جوش جذبے کے ساتھ منانے اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ شامل بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا گیا۔
 ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں محمد زمان وٹو اور کپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے دی گئی تجاویز اور مسائل پر کئے گئے سوالات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف انکوائری کروانے کے احکامات بھی جاری کئے۔
ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی پلان، ٹریفک پلان مرتب دے دئیے گئے ہیں۔ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لئے پولیس اہلکار ہر وقت موجود ہونگے۔ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہر ادارے کو اپنی زمہ داری نبھانا ہو گی۔ سارے کام پولیس کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ دینے چاہئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی راجہ محبوب قاسم جنجوعہ ، یوسف جمال ٹکا صدر مرکزی انجمن تاجران۔ معروف مذہبی سکالر حافظ مولانا محمد عابد مسعود ڈوگر۔ مفتی ظہیر الدین بابر جماعت اہلسنت والجماعت بریلوی۔ محمد کاشف صدر انجمن امامیہ چیچہ وطنی۔ سیاسی سماجی شخصیت شیخ محمد اعجاز۔ ضیاء اللہ شاہ بخاری صدر مرکزی جماعت اہل حدیث۔ قاری سعید احمد۔ مفتی ساجد محمود۔ معصومی شاہ۔ احسان الحق آفریدی۔ انسپکٹر قاضی عبدالباسط ڈی او سپیشل برانچ ساہیوال۔ سمیت مذہبی نمائندوں۔ مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی اور ساہیوال کے نمائندوں اور سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے