عارف والا : اوور لوڈڈ ٹرک منی کوسٹر سے ٹکرا گیا، 9 جاں بحق، 7 زخمی

عارف والا : اوور لوڈڈ ٹرک منی کوسٹر سے ٹکرا گیا، 9 جاں بحق، 7 زخمی

عارف والا (ساہیوال نیوز – 19 نومبر 2019 – اویس چوہدری) عارف والا میں ہونیوالے افسوسناک حادثہ میں ایک اوورلوڈڈ ڈمپر ٹرک بے قابو ہو کر منی کوسٹر سے ٹکرا گیا جس سے موقع پر ہی 7 افراد کی موت واقع ہو گئی اور 2 افراد نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا جبکہ اس افسوسناک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس ڈمپر ٹرک کو قانون کے مطابق 27.5 ٹن وزن لیجانے کی اجازت ہے لیکن حادثہ کے وقت اس پر تقریبا 50 ٹن وزن لوڈ تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ پایا اور یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا۔ چند ماہ قبل ظفر وال میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک اوورلوڈڈ ڈمپر ٹرک رکشہ پر الٹ گیا تھا جس سے 7 معصوم بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے ایکسل لوڈ لمٹ کا قانون موجود ہے لیکن حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں کروا رہی۔ آئے روز ہونے والے حادثات میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں خاندان اجڑ چکے لیکن حکومت پھر بھی اوورلوڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے۔

ہمارے رابطہ کرنے پر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم ایک عرصہ سے اوورلوڈنگ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری رٹ پٹیشن پر حکومت کو احکامات بھی دے چکی ہے کہ اوورلوڈنگ پر فی الفور پابندی لگائے لیکن حکومت انڈسٹری مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر اوورلوڈنگ کو نہیں روک رہی جو ملکی قانون اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ ہم عارف والا میں ہونیوالے اس حادثہ پر افسردہ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فی الفور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کر کے قیمتی انسانی زندگیوں کے تحفظ کو ممکن بنائے۔

Saad Ramzan

Saad Ramzan

https://sahiwalnews.com.pk

Saad Ramzan is a Chief Digital Strategist & Editor in Sahiwal News. After graduating from the Punjab University, Saad got an internship at a local newspaper and worked as a beat reporter and editor. Recently he became the part of Sahiwal News. Email : saadramzan@sahiwalnews.com.pk Phone: +923058283346

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے