Home / آس پاس / عارفوالا : تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے دو کمسن بھائی بہن کچل دیے
arifwala

عارفوالا : تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے دو کمسن بھائی بہن کچل دیے

عارفوالا نیوز : ساہیوال روڈ پر تیزرفتار ڈالے نے راہ چلتے دو کمسن بہن بھائی کچل دئیے، دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق، دونوں جاں بحق بچوں کے ناموں کی تصدیق عاصمہ اور محمد حسنین کے نام سے ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چک 149 ای بی کے قریب تیز رفتار مرغیوں والے ڈالے نے دو بہن بھائیوں کو کچل دیا، کمسن بہن بھائی 8 سالہ عاصمہ اور 5 سالہ حسنین دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، دونوں بہن بھائی گھر سے پیدل دودھ لینے نکلے تھے ۔ ڈرائیور ڈالا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ڈالے کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے