Home / خبریں / زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے، کمشنر ساہیوال
sahiwal

زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے، کمشنر ساہیوال

ساہیوال نیوز : کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے،

حکومت کسانوں کی خوشحالی، فصلوں کے بہتر معاوضے کی ادائیگی اور ملاوٹ سے پاک معیاری کھادوں اور بیج کی فراہمی کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور کسان خوشحال ہوگا۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو، مریم خان اور احمد کمال مان کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد اور ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد فاروق جاوید نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن زرعی اور لائیوسٹاک کی پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کو چاہیے کہ وہ کسانوں اور بریڈرز کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ ان دونوں شعبوں میں مزید ترقی ہو سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کو نقد آور فصلوں کی کاشت کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تا کہ چھوٹا کسان ایسی فصلیں کاشت کرے جن سے اسے زیادہ معاوضہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین زرخیز زمین، میٹھا پانی اور محنتی کسان دیے ہیں جس کی بدولت فصلوں کی بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کھادوں اور بیج کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے ڈویژن میں پھلوں اور سبزیوں کی کوئی قلت نہیں اور تمام اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے