Home / آس پاس / اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب کی چیچہ وطنی پریس کلب کے ممبرز سے ملاقات
ac chichawatni

اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب کی چیچہ وطنی پریس کلب کے ممبرز سے ملاقات

ساہیوال نیوز : چیچہ وطنی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب کی چیچہ وطنی پریس کلب کے ممبرز سے ملاقات،
شہر کو درپیش مسائل پہ گفتگو، ملاقات میں شہر کی بہتری کے لیے تجاویز پر غور،
اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب نے کہا کہ ناجائز تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی متائثر ہوتی ہے اور مسائل میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے انکروچمنٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، آپریشن کلین اپ کو جاری رکھا جائے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے میں ہر دکاندار اور شہری اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں، صحافیوں کی جانب سے توجہ دلانے پر مرکزی قبرستان میں تدفین پر مجاورں کی جانب سے من مرضی کے ریٹ پر پیسے بٹورنے پر ان کے خلاف آڈٹ کا اعلان کیا،
اندرون شہر لیڈیز پارکوں میں نوجوان لڑکوں اور بوڑھوں کا داخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا،
اسسٹنٹ کمشنر نے مذید کہا کہ پانی زندگی ہے ،جو لوگ پانی دریغ استعمال کرتے ہوئے روڈز کو بھر دیتے ہیں ان کو موقع پر جرمانے ہوں گے،
شہر میں گلیوں کے اندر بھینسوں گائیوں چوپائیوں کو باڑوں میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے، ان کے ساتھ چیف آفیسر بلدیہ محمد ندیم ایڈمن آفیسر جاوید بب ، میر رمیض رہنماء پاکستان تحریک انصاف موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے