Home / آس پاس / حجرہ شاہ مقیم : دن بھر کی اہم خبریں
okara news urdu

حجرہ شاہ مقیم : دن بھر کی اہم خبریں

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیرنے کہا ہے کہ پولیس کا گشت سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے ناگزیر ہے، پولیس کا گشت ہوتا رہے تو بہت سے جرا ئم وقوع پذیر ہی نہیں ہوتے،پولیس کا گشت عوام کو نظر آنا چاہیے،جعلی اور کاغذی گشت کرنے والے پولیس والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ عید الضحیٰ سے قبل بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین کا رش بڑھ جاتا ہے،جس کی وجہ سے چھینا چھپٹی اور چوری چکاری کی وارداتوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،جس کے پیش نظر اوکاڑہ پولیس کی گاڑیاں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بازاروں کے اردگرد مسلسل گشت کرتی رہیں گی جبکہ بازاروں میں پولیس والوں کے پیدل گشت کاپلان بھی کیا گیا ہے،لیڈیز پولیس بھی بازروں میں گشت کرے گی تاکہ خریداری کے لئے آنے والی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جو پولیس والا جس مقام پر اپنی پوزیشن بتائے گا اسے وہاں موجود ہونا ہو گا اگر کاؤنٹر چیک میں بتائی گئی جگہ پر پولیس آفیسر یا اہلکار موجود نہ ہوا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،ڈی پی او نے پولیس کو ہدائیت کی کہ ہر ایس ڈی پی او اپنے تھانوں کے پولیس گشت کا ذمہ دار اور جوابدہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کامیاب چھاپہ مارکر ساڑھے سات سوبوری کھاد پکڑلی،بلیک فروخت بھی پکڑی گئی،کاشتکاروں سے زرعی مارکیٹنگ کی آڑ میں زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،چوہدری محمد سروراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور کی میڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جسوکے شیلر کے کھاد ڈیلر محمد نعیم کی دوکان پراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد سرورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارکر یوریا،اینگر و اورڈی اے پی کھاد کی سات سوپچاس بوریاں غیر قانونی سٹاک کی گئیں پکڑ لیں جبکہ مقررہ نرخوں کی ریٹ لسٹ آویزاں کیے بغیر ہی یوریاکھادکی مقرہ قیمت فی بوری 1840روپے کی بجائے بلیک میں 1980روپے میں فروخت ہوتے ہوئے پکڑلی جس پر محمد نعیم کے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) پھلن دیوی کی چار پیروکاروں سمیت سات ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کولوٹ مسافر کاروپ دھارکرلوٹ لیا،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد اصغر ولدبشیر احمد سے شناسائی پر تین مردڈاکوؤں بابرعلی ولداحمد دین،امانت علی ولد احمد دین اور عرفان احمد ولد فقیر حسین نے تین پھلن دیوی نماخواتین ڈاکوؤں کے ہمراہ مسافر کے روپ میں رات کے وقت چورستہ میاں خاں سے حجرہ شاہ مقیم چلنے پر آمادہ کرلیااورسوارہوکرفوتگی کابہانہ بناکرروانہ ہوگئے، پل گھارہ حجرہ شاہ مقیم کے قریب پہنچ کرڈاکوگینگ نے اسے باندھ کراسکارکشہ اوررقم بارہ ہزارلوٹ لیے اورفرار ہوگئے،پولیس نے لٹے پٹے رکشہ ڈرائیور کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے کاروائی قانونی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) زمین خریداری کی آڑمیں پنینسٹھ لاکھ ہتھیانے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزم کی گرفتار ی کیلئے پولیس کے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی مرزا عبدالستارولد مرزا محمد عبداللہ نے اپنارقبہ محمد حنیف ولد محمد علی رحمانی ساکن بھیڑسوڈیاں چونیاں کو فروخت کیااوررقم اقساط میں ادائیگی کامعاہدہ طے پاگیاجس پرخریدار نے مالک زمین کوادائیگی رقم کیلئے ایک چیک دیدیاجب چیک مطلوبہ وقت پر رقم وصولی کیلئے مقامی بینک میں پیش کیاگیاتوبینک حکام نے کھاتہ میں رقم نہ ہونے کامیموجاری کردیاتومتاثرہ شخص کی رپورٹ پر حجر ہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) مقرہ ریٹ سے زائدپربھینس کاگوشت فروخت کرتا قصاب گرفتار،پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چوک حجرہ شاہ مقیم پر جاوید ولدشریف قصاب مقرہ سرکاری نرخ تین سوپچاس روپے فی کلوگرام گوشت کی فروخت کی بجائے بھینس کاگوشت چار سوروپے میں فروخت جاری رکھے ہوئے تھاجس پر اسسٹنٹ انسپکٹر ائی پی ڈبلیوایم غلام محمد چھاپہ مارااورزائد نرخ وصولی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) لیسکو حجرہ ڈویژن کی کاروائی میں تین بااثر بجلی چورپکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد جاوید ایس ڈی او لیسکونے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ بااثربجلی چوروں پر چھاپے مارکرتین صارفین جن میں شہباز حید ر عرف جانی شاہ ولد سید اکبر شاہ کرمانی ساکن محلہ سیدانوالہ حجرہ شاہ مقیم کوڈیڑھ لاکھ کی بجلی چوری میں ملوث پاکرپکڑلیا،دوسرے واقع میں محمد سرورولد عبدالخالق ڈولہ ساکن ڈولہ مستقیم کوپچاس ہزارکی بجلی چوری اور محمد لطیف ولد قمردین ساکن مالی سنگھ کوچالیس ہزار کی بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس پرانکے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمات درج کرواکربجلی تقصان کی ادائیگی کیلئے متزکرہ بل بھی چارج کرنے کیلئے ڈال دئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے