Home / خبریں / وزیراعلی پنجاب چیچہ وطنی کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کریں گے، کمشنر ساہیوال
maweshi mandi chichawatni

وزیراعلی پنجاب چیچہ وطنی کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کریں گے، کمشنر ساہیوال

ساہیوال نیوز : کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ چیچہ وطنی میں نو تعمیر شدہ ماڈل کیٹل مارکیٹ سے کسانوں اور لائیوسٹاک بریڈرز کو مالی استحصال سے نجات ملے گی اور انہیں آڑھتیوں کی لوٹ کھسوٹ کے بغیر جانوروں کی خریدوفروخت میں آسانی ہو گی –
چیچہ وطنی کی ماڈ ل کیٹل مارکیٹ 29کروڑ70لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہو چکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کریں گے –
انہوں نے یہ بات کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ساہیوال کے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری احمد علی کے علاوہ بورڈ ممبران پروفیسر قمرا لزمان خان، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز غوری، سابق ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر انوار حسین، چوہدری ارشد حسنین اور محمد رفیق چوہدری کے علاوہ کمپنی کے سی ایف او جاوید اقبال اور مینجر آپریشنز عابد محمود نے بھی شرکت کی –
انہوں نے کمپنی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ماڈل مارکیٹ میں عام بریڈر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تا کہ انہیں جانور پالنے کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے –
انہوں نے مارکیٹ میں درخت خصوصا پھل دار درخت لگانے اور تمام خریدو فروخت پیپرا رولز کے مطابق کرنے کی بھی ہدایت کی – کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری احمد علی نے بتایا کہ تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور جولائی کی منڈی مویشیاں نئی جگہ پر ہی لگائی جائے گی –
ماڈل مارکیٹ میں ویٹرنری ہسپتال، مسجد، لوڈنگ ان لوڈنگ پلیٹ فارم، سٹریٹ لائٹس، پانی کا انتظام، چارہ کاٹنے والی مشین، بنک اور دوسری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں –

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے