Home / خبریں / چیچہ وطنی : شادی میں فائرنگ سے بجلی کی تاریں آ گریں، گاؤں کی بجلی بند
ccw news

چیچہ وطنی : شادی میں فائرنگ سے بجلی کی تاریں آ گریں، گاؤں کی بجلی بند

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – عثمان چیمہ سے) چیچہ وطنی تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 110 بارہ ایل میں فائرنگ کرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر چک 110 بارہ ایل کے رہائشی رانا نصیر احمد ولد محمد طفیل کے گھر شادی تھی۔ گزشتہ رات مہندی کا فنکشن تھا۔ ساری رات مجرے کے ساتھ فائرنگ ہوتی رہی۔ آج گاؤں میں ہی بارات تھی۔ آج بھی سارا دن فائرنگ ہوتی رہی۔

بارات کی واپسی پہ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ گاؤں کی بجلی بند ہے،  لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ گاؤں میں الیکٹرک کا سامان جلنے سے الیکٹرونک مصنوعات کو نقصان۔

اہل دیہہ سراپا احتجاج ہیں۔ ایس ایچ او صدر ریاض  احمد بھٹی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ اہل دیہہ نے ڈی پی او ساہیوال، ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی سے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے