Home / تعلیم / سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کی ہدایت پر ضلع کے تمام سکولوں میں نماز ظہر کی ادائیگی
ceo education sahiwal news updates

سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کی ہدایت پر ضلع کے تمام سکولوں میں نماز ظہر کی ادائیگی

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 5 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سجاد اسلم کی ہدایت پر ضلع کے تمام اسکولوں میں نماز ظہر کی ادائیگی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے جس کیلئے علیحدہ وقت بھی مختص کر دیا گیا ہے ۔

سی ای او ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پہلے سے دیے ہوئے احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے تا کہ بچوں میں نماز ادا کرنے کا شوق اور شعور پیدا ہو سکے ۔

انہوں نے اساتذہ کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں نماز ظہر کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اورتمام اساتذہ بچوں کے ساتھ نماز کی ادائیگی کریں ۔

سماجی و دینی حلقوں نے سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم کے اس اقدام کو سراہاہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ سکولوں میں نماز کی ادائیگی بچوں کی اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

About Kashif Saleem

Kashif Saleem
Kashif Saleem is a reporter for Sahiwal News. He is an educationist and has also worked as a columnist for The News. He covers education and features for Sahiwal News. Email : kashifsaleem@sahiwalnews.com.pk Phone: +923336908479

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے