Home / خبریں / ضلع کونسل ہال میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سیمینار
chairman district council sahiwal office

ضلع کونسل ہال میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سیمینار

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 8 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اس اہم قومی مسئلے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے –

سموگ اور ڈینگی مچھر جیسے عوامی مسائل سے بچاؤ کے لئے عوام میں اجتماعی شعور اجاگر کرنا ہی دیر پا حل ہے – انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا-

سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ، اے ڈی سی ریونیو سید اسد رضا کاظمی، اے ڈی سی فنانس فاروق صادق ، اسسٹنٹ کمشنر ٹریننگ ڈاکٹر سلمان جلیل اور تمام محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی –

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ترقی پذیر ممالک کا اہم مسئلہ ہے جسے قابو پانے اور آئندہ نسلوں کو اس کے خطر ناک اثرات سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ترقی کامتناسب ماڈ ل اختیار کیا جائے جس میں ماحول کو آلودہ کرنے والے اقدامات سے اجتناب کیا جائے –

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کی بدولت آلودگی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جسے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کم کرنا ہو گا – سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ماحول کی بہتری کے لئے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگا کر ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائے –

سیمینار میں ساہیوال کو ل پاور پلانٹ کے مینجر انوائرمنٹ نے بتایا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور یہاں سے گیسوں کا اخراج عالمی سٹینڈر سے بھی کم شرح سے ہو رہا ہے جس سے اسے بہتر ین ماحول دوست منصوبے کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے –

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے