Home / آس پاس / دشمن نے ایک بار پھر کشمیر پر وار کیا ہے، چوہدری طفیل جٹ
chaudhry muhammad tufail jutt chichawatni

دشمن نے ایک بار پھر کشمیر پر وار کیا ہے، چوہدری طفیل جٹ

چیچہ وطنی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد طفیل نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم پاکستان ہماری مادر وطن کی آزادی اور پاکستان کی تشکیل کا دن ہے ،

14 اگست اب ان حالات میں آگیا ہے کہ ہمارے دشمن نے پھر ایک بار کشمیر پر وار کیا ہے، کشمیری مظلوموں کی آزادی اور ان کے حق خود ارادیت پر شب خون مارا ہے ،

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر کشمیریوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے ،کشمیری مسلمانوں کو نماز عید اور سنت ابراھیمی کی ادائیگی سے روک کر بھارت نے اپنی بدترین بربریت کی تاریخ رقم کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ولی چوک میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خاں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد جٹ، چوہدری محمد اقبال نمبردار، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب، تحصیل صدر چوہدری امجد ظفر، جنرل سیکرٹری مہر قمر سلطان کاٹھیہ، سٹی صدر شیخ اورنگزیب ٹیپو، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالنعیم جٹ ،جمعیت علماءاسلام کے صوبائی رہنما مفتی محمد عثمان، حاجی صفدر منیر بھٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خاں نے چوہدری محمدطفیل کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق کونسلر بلدیہ سلطان مصطفائی نے ادا کئے۔

بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد بلال نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا کروائی. آخر میں پرچم کشائی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے اعزاز میں مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

Summary
Photo ofchaudhry muhammad tufail jutt
Name
chaudhry muhammad tufail jutt
Nickname
(Ch Tufail)
Job Title
Politician
Company
Pakistan Muslim League N
Address
Walli Jutt Chowk,
Chichawatni, Punjab, Pakistan, 57200

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے