Home / آس پاس / منڈی مویشیاں چیچہ وطنی، ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے
chichawatni cow mandi

منڈی مویشیاں چیچہ وطنی، ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے

چیچہ وطنی؛ 30کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی ماڈل منڈی مویشیاں کی دیوار افتتاح سے پہلے ہی بارش سے گر گئی تھی ۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دیوار گرنے کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا تھااور ٹھیکیدار کو دوبارہ دیوار تعمیر کرنے سے روک دیا تھا۔

اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال نے باقاعدہ انکوائری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی تھی اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے احکامات کے مطابق دیوار گرنے کے محرکات اور اس میں استعمال ہونے والا میٹریل کی ورک آرڈر کے مطابق جانچ پڑتال کی جانی تھی

لیکن ٹھیکیدار نے ان سارے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے دن رات ایک کرکے دیوار دوبارہ تعمیر کر دی۔

شہر کی سماجی اور تجارتی تنظیموں نے ٹھیکیدار کی جانب سے انکوائری رپورٹ آنے سے قبل ہی ماڈل منڈی کی گری ہوئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے دیوار گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ ؛ محمد سہیل حبیب مغل ، نمائندہ 92 HD نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور ۔۔۔۔3/08/19

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے