Home / آس پاس / چیچہ وطنی: معروف تاجر کی دکان پر دوسری بار ڈکیتی
police station

چیچہ وطنی: معروف تاجر کی دکان پر دوسری بار ڈکیتی

چیچہ وطنی میں یسین نامی کباڑ کے معروف تاجر کے دوسری بار ڈکیتی ۔ مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ اور کیشیئر زخمی ۔

زخمی کیشئر اورسیکیورٹی گارڈ اسپتال منتقل ۔ ڈاکو دو لاکھ روپے سے زائد نقدی اور44بور گن بھی چھین کر فرار۔

متاثرہ تاجر کی دو ماہ قبل 11 لاکھ روپے کی ڈکیتی ھوئی تھی جس کے ملزم ابھی تک گرفتار نہ کیے جا سکے۔

عید قریب آتے ھی ڈاکووں نے بھی کمر کس لی۔ کار سوار نمبری LES 89 مسلح ڈاکووں کی تین دن میں 3 کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ۔

جبکہ متاثرہ تاجر یسین رحمانی کا کہنا ھے کہ پہلی ڈکیتی کے ملزم گرفتار نہ کیے جا سکے کہ دوسری واردات ھو گئی ہے ۔

میری وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ھے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے