کمشنرگولڈ کپ ساہیوال: چیچہ وطنی فٹ بال ٹیم نے عارف والا کو فائنل میں شکست دے دی

کمشنرگولڈ کپ ساہیوال: چیچہ وطنی فٹ بال ٹیم نے عارف والا کو فائنل میں شکست دے دی

پاکپتن (ساہیوال نیوز – 12 نومبر 2019 – ظفر اقبال انصاری) کمشنر گولڈ کپ ساہیوال انڈر 16 چیچہ وطنی فٹبال ٹیم نے عارف والا کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

فائنل میچ بمقام پاکپتن انتہائی جارحانہ اور سنسنی انداز میں کھیلا گیا۔ وقت مقررہ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا ۔ فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں چیچہ وطنی کے گول کیپر وقاص نے عارف والا کی دو پینلٹی ککس روک لیں۔

چیچہ وطنی ٹیم کے کوچ پی ای ٹی محمد غوث اور پی ای ٹی عبدالرحمن ہیں ۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی جناب محمد شاہ کھگہ صاحب ( سابقہ ایم این اے ) تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیچہ وطنی ٹیم کی کمشنر گولڈ کپ میں اس عظیم الشان فتح پر سپورٹس انتظامیہ جناب راجہ قاسم محبوب اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، جنابہ نازیہ ناہید تحصیل سپورٹس آفیسر چیچہ وطنی، محمد ندیم چیف آفیسر چیچہ وطنی، حق نواز سینئر کلرک، پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی اور لیاقت علی نوید صاحب صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال نے بچوں، ان کے والدین ، اساتذہ کرام اور ٹیم کوچز کو مبارکباد پیش کی.

Avatar

Muhammad Saeed

https://www.sahiwalnews.com.pk

I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Email: admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے