Home / آس پاس / سیاست چیچہ وطنی : جانئے حلقہ پی پی 200 کے بارے میں
CHICHAWATNI POLITICIANS

سیاست چیچہ وطنی : جانئے حلقہ پی پی 200 کے بارے میں

ارشد فاروق بٹ
1. محل وقوع
نئی حلقہ بندیوں کے تحت پرانے صوبائی حلقے پی پی 224 کانام تبدیل کر کے اب پی پی 200 کر دیا گیا ہے۔ اس حلقے میں اڈا داد فتیانہ، غازی آباد، اور چیچہ وطنی کے پٹوار سرکل چک نمبر 10 گیارہ ایل، چک نمبر 15 گیارہ ایل اور چک نمبر 39 بارہ ایل شامل ہیں۔اور اس حلقے میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 216 ہے.
ان علاقوں میں بالترتیب آرائیں، ڈوگر، راجپوت اور گجر برادری کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ ساہیوال تحصیل کے نائی والا قانونگوپٹوار سرکل سے نو ایل کے چکوک 142، 145، ٍ148، 155 اور 157 کو اس حلقے میں شامل کیا گیا ہے۔
2. پی پی 200 کی تاریخ
2002ء کے انتخابات میں چوہدری وحید اصغر ڈوگر نے اپنے مخالف امیدواروں ( ق لیگ کے شہزاد سعید چیمہ) اور( پی پی پی کے چوہدری زاہد اقبال) کو شکست دی اور بعد ازاں ق لیگ کی قافلے میں شامل ہوگئے۔
2002 کے انتخابات میں شکست کے بعد شہزاد سعید چیمہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور 2008ء کے انتخابات میں انہوں نے وحید اصغر ڈوگر کو شکست دی۔
وحید اصغر ڈوگر نے 2013 کا الیکشن اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا اور اپنے حریف امیدواران ن لیگ کے باسط ریاض اور پیپلز پارٹی کے شہزاد سعید چیمہ کو شکست دی جو بالترتیب 35 ہزار 49، اور 16 ہزار 5 سو 35 ووٹ حاصل کر سکے. چوہدری وحید اصغر ڈوگر نے 2013 کے الیکشن میں 42 ہزار 6 سو 76 ووٹ حاصل کیے تھے.
3. موجودہ سیاسی صورتحال
2018 کےالیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کے رانا ریاض احمد پی پی 200 سے موجودہ ایم پی اے ہیں. انہوں نے پی ٹی آئی کے چوہدری وحید اصغر ڈوگر کے 38874 ووٹوں کے مقابلے میں 48922 ووٹ حاصل کیے. وحید اصغر ڈوگر تاحال پی ٹی آئی میں ہیں. پی پی 200 میں آرائیں برادری کا ووٹ سب سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے