Home / آس پاس / چیچہ وطنی : شہدائے پولیس کی یاد میں دعائیہ تقریب
chichawatni news

چیچہ وطنی : شہدائے پولیس کی یاد میں دعائیہ تقریب

چیچہ وطنی : شہدائے پولیس کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیچہ وطنی پولیس کی شہر والا پل پر دعائیہ تقریب ، شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں ۔

چیچہ وطنی پولیس نے شہر والا پل پر ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ایم این اے رائے مرتضی اقبال، ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل، ایچ او سٹی آصف سمیت پولیس افسران و ملازمین کے علاوہ وکلا سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سول سوسائٹی کی جانب سے شہداء کے ورثاء کو پھول بھی پیش کئے گئے اور شہداء کی ملک و قوم کے خاطر دی گئی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے پولیس کے شہداء کی تصویروں والے پوسٹرز بھی رکھے گئے۔

شہدا کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی اور شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

اس موقع پر ایم این اے رائے مرتضی اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک عظیم قوم بننا ہے ہمیں شہدا کو یاد رکھنا ہے۔ ہمیں ان کے لواحقین کے لیئے جو کچھ کرسکتے ہیں ضرور کرنا چاہیئے۔

ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ اس موقع پر شہدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جب بھی ہمارے ملک کو قربانی کی ضرورت پڑی ہم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جبکہ ایس ایچ او سٹی آصف سرور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے امن و امان کے لیئے اس ملک کے کونے کونے کی حفاظت کے لیئے اس ملک سے جرائم کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کوشاں ہےاور اس کے لیے بہت سارے جوانوں نے قربانیاں پیش کی ہیں۔

بلا شبہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہم شہدا کی قربانیاں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے