Home / آس پاس / چیچہ وطنی : بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
Schools in Chichawatni

چیچہ وطنی : بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

چیچہ وطنی : گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی میں15 اگست بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی انتہا پسندی، کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور کشمیریوں کے استحصال کےخلاف تمام سٹاف نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل لیاقت علی نوید نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج کی کشمیر میں غنڈہ گردی نے عالمی امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوشش آرٹیکل 370 کی منظوری کے تحت دنیا کے سامنے ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر آزادی کشمیر کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے دل ان کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Summary
Black day observed in Chichawatni Pakistan on 15 August 2019
Article Name
Black day observed in Chichawatni Pakistan on 15 August 2019
Description
Schools in Chichawatni, Pakistan protest on India's freedom day 15 august, calling it black day
Author
Publisher Name
Sahiwal News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے