Home / خبریں / ساہیوال : دونوں تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں کی شامت، 6 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا
assistant commissioner chichawatni

ساہیوال : دونوں تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں کی شامت، 6 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 8 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی طرف سے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے ایک ہی روز 9 افراد کے خلاف منافع خوری پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور 6 افراد کو 2 سے5 روز کے لئے جیل بھجوا دیا –

اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے بتایا کہ ان کاروائیوں کا دائرہ کار ضلع کے دور درراز قصبات اور دیہات سے بھی بڑھایا جا رہا ہے تا کہ منافع خوری سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے –

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیائے صرف کی بولی کے وقت متعلقہ آفیسر کی موجودگی کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر کر دیا گیا ہے –

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے