Home / آس پاس / ہاؤسنگ کالونی چیچہ وطنی، سابقہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس زخمی
chichawatni news

ہاؤسنگ کالونی چیچہ وطنی، سابقہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس زخمی

چیچہ وطنی : محلہ ہاوسنگ کالونی کے ای بلاک میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور اپنا ڈیڑھ سالہ بچہ لیکر فرار ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق محلہ ای بلاک ہاوسنگ کالونی کی رہائشی آمنہ مریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اڑھائی سال قبل اسکی شادی نواحی گاوں 175 نائن ایل میں محمد صدیق عرفان کے ساتھ ہوئی اور اسکے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوا۔

تقریبا 6 ماہ قبل اس کے شوہر نے اسکو گھریلو ناچاکی پر طلاق زبانی بھی دی اور بذریعہ یونین کونسل بھی بھیجی جس کے بعد میں اپنے بیٹے احمد جواد کے ساتھ اپنے میکے میں رہائش پذیر ہو گئی۔

اس دوران اس کا سابق شوہر مسلسل اس کے ساتھ صلح کرنے اور طلاق واپس لینے کا مطالبہ کرتا رہا اور مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

گذشتہ روز اس کا سابق شوہر اپنے والد کے ہمراہ انکے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی میری والدہ راشدہ پروین پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

پھر اس نے کمرے میں داخل ہو کر اس پر اور اسکی چھوٹی بہن پر 2 فائر کئے، ایک گولی مجھے لگی جبکہ میری بہن معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

فائرنگ کرنے بعد اس کا سابق شوہر اسکے ڈیڑھ سالہ بچے احمد جواد کو لیکر اپنے والد ظہور احمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری امدادی کروائی کرتے ہوئے دونوں زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا جہاں پر انکو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم صدیق اور بچے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے