جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / چیچہ وطنی : حادثات اور سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں
chichawatni accident news

چیچہ وطنی : حادثات اور سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں

چیچہ وطنی (نامہ نگار سے) شہر میں چند ایک مقامات ایسے ہیں جہاں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی موجودگی ضروری ہے، تاہم شہریوں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے. خصوصا مدینہ چوک المعروف 39 چونگی میں ٹریفک پولیس کی موجودگی اشد ضروری ہے جہاں آئے روز حادثات ہوتے ہیں.

چیچہ وطنی فیصل آباد روڈ چشتی چوک کے نزدیک گزشتہ روز ایک حادثہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی وجہ سے پیش آیا، یہاں گاڑیوں کا رش ہوتا ہے اور ٹریفک پولیس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا مقصد محض چالان کرنا اور سرکار کے خزانے میں مال جمع کرانا رہ گیا ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک پولیس کو اس کی اصل ذمہ داریوں ٹریفک مینیجمنٹ کی طرف لایا جائے اور ان کی نفری میں اضافہ کیا جائے.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے