Home / خبریں / عوام کو ریلیف کے لیے رمضان بازاروں میں خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں، کمشنر ساہیوال
commissioner sahiwal division
عارف انور بلوچ

عوام کو ریلیف کے لیے رمضان بازاروں میں خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں، کمشنر ساہیوال

ساہیوال نیوز : کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے تمام رمضان بازاروں میں خصوصی اقدامات کئے ہیں، جہاں ضروری اشیاء صرف مارکیٹ سے 20فیصد تک ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور شہریوں کو تمام اشیاء ایک ہی جگہ خریدنے کی بھی سہولت ہے –
انتظامیہ کا ہر اہلکار ان رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرگرم ہے جس کے لئے خصوصی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں – انہوں نے یہ بات ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہی – انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی اشیاء ضروریہ خصوصا پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیں-
انہوں نے تمام رمضان بازاروں میں سستی چینی اور آٹے کی فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی – دورے کے دوران کمشنر عارف انور بلوچ نے خریداری کے لئے آئے صارفین سے بھی بات چیت کی اور ان سے اشیاء کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا- صارفین نے رمضا ن بازاروں میں شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی خدمات کو سراہا- سبزی خریدنے والے ایک صارف نے لیموں کی کمی کی شکایت کی جس پر کمشنر نے ہدایت کی کہ لیموں کی مارکیٹ میں آف سیزن کی وجہ سے کمی کی باوجود دستیابی کو یقینی بنایا جائے تا کہ صارفین کی شکایات دور ہو سکیں –

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے