Home / خبریں / سرکاری واجبات کی وصولی تمام افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، کمشنر ساہیوال
commissioner sahiwal nadeem ur rehman

سرکاری واجبات کی وصولی تمام افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، کمشنر ساہیوال

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 7 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی تمام ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی –

صوبائی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کے مطابق ریکوری کی رفتار تیز کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے –

وہ یہاں اپنے دفتر میں ریونیو افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان اور ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد سمیت تینو ں اضلاع کے اے ڈی سی ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی –

انہوں نے تمام افسران کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ انتقالات کی انسپکشن ترجیحی بنیادوں پر کریں تا کہ کم فیس لاگو کرنے کی شکایات کو روکا جا سکے – انہوں نے زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ کی وصولی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی-

اجلاس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو نے ساہیوال ڈویژن کے لئے سرکاری واجبات کی وصولی کا کل ہدف 4ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے مقرر کیا ہے جس میں ضلع ساہیوال کا ہدف ایک ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ، ضلع اوکاڑہ کا 2 ارب 12 کروڑ اور ضلع پاکپتن کا ہدف ایک ارب 13کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جس میں سے پہلے چار ماہ میں ایک ارب 14 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں جو ان ماہ کے ہدف کا 74فیصد ہے –

کمشنر ندیم الرحم نے ہدف وصولی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے خصوصی توجہ رکھنے کی ہدایت کی –

About Saad Ramzan

Saad Ramzan
Saad Ramzan is a Chief Digital Strategist & Editor in Sahiwal News. After graduating from the Punjab University, Saad got an internship at a local newspaper and worked as a beat reporter and editor. Recently he became the part of Sahiwal News. Email : saadramzan@sahiwalnews.com.pk Phone: +923058283346

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے