Home / خبریں / کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار سے متعلق نشر ہونے والے خبر کی تردید
history of sahiwal

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار سے متعلق نشر ہونے والے خبر کی تردید

ساہیوال نیوز : کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس نے ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی کے متعلق نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر کی تردید کر دی۔
ترجمان کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کا کہنا ہے کہ ادارہ کے خلاف حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
خبر کے پیچھے ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جن کا مقصد یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی میں قواعد و ضوابط کی کسی قسم کی خلاف ورزی کنٹرول کرنے کا جامع نظام موجود ہے۔
مذکورہ کرپشن ایک من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ یہ ناصرف ادارے کے محنتی اور ایماندار آفیسر بلکہ ادارے کو بھی بدنام کرنے کی سازش ہے۔
کامسیٹس میں ملازمین کی پروموشن کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت صفدر علی کو اپنی محنت، کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر لاگو قوانین کے تحت سلیکشن بورڈ کے ذریعے یونیورسٹی ہڈا میں انتظامی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
اس بات کو بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی کا کوئی بھائی یونیورسٹی میں ملازمت نہیں کر رہا۔
ادارہ ہذا میں محنتی اور مستحق طلبا و طالبات کو مختلف سکالر شپس سے نوازا جاتا ہے یہاں کم و بیش بیالیس (42) فیصد طلبا و طالبات مختلف سکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مستحق طلبا و طالبات کو سکالرشپ فراہم کرنے کا فیصلہ کسی ایک افسر پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ فیکلٹی اور افسران پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار کے ذریعے کسی فیل شدہ طالب علم کو تین بار سکالرشپ دینا حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور ناممکن ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت چلنے والا ای-روزگار سنٹر ساٹھ (60) لیپ ٹاپ پر مشتمل ہے۔ سو (100) لیپ ٹاپس کے حوالے سے دی جانے والی معلومات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یونیورسٹی ہذا میں طارق فرید سکالرشپ کا اجراء صرف ایک بار ہی کیا گیا تھا جس کے لیے محنتی اور مستحق طلبا و طالبات کا انتخاب فکیلٹی اور افسران پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے کیا گیا تھا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ڈپٹی رجسٹرار کے حوالے سے دی جانے والی معلومات من گھڑت ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے