Home / خبریں / سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف نہ ہونے پر لاہور میں دھرنا
CTD kills innocent family in Sahiwal
Sahiwal Tragedy

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف نہ ہونے پر لاہور میں دھرنا

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال کے متاثرین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور، لواحقین کا انصاف نہ ہونے پر لاہور میں دھرنا. دھرنے کو ختم کرنے اور متاثرین سے مذاکرات کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان آئے اور متاثرین کے تینوں وعدے تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس پرمتاثرین نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے مذاکرات کئے جو کامیابی سے ہمکنا ر ہوگئے ، مذاکرات کی کامیابی کے بعد متاثرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کااس موقع پر کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی جانب سے پیش کئے گئے تینوں مطالبا ت تسلیم کرلئے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انصاف کے نام پر غمزدہ خاندان کے ساتھ ریاست مذاق کیوں کر رہی ہے. چار ماہ گزرنے کے باوجود کیس جہاں تھا وہیں ہے اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے