Home / خبریں / چیچہ وطنی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار
dacoity on okanwala road chichawatni

چیچہ وطنی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

چیچہ وطنی : تھانہ سٹی پولیس نے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے، جس نے دوران تفتیش 7 جون کو واپڈا ہاوس کے سامنے وسیم کریانہ سٹور پہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے وسیم کو زخمی کرنے اور 60 ہزار کی رقم لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے،

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ، کئی دوسری وارداتوں میں ملوث ہونے اور مذید ریکوریاں ہونے کی توقع،
صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی راناآصف سرور نے بتایا کہ پولیس نے وسیم کریانہ سٹور پہ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کےبعد جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش استعمال کرتے ہوئے تینوں ملزمان شاہان احمد، حمزہ افتخار اور ولید آفتاب کو خانیوال سے گرفتار کیا ،
تینوں ملزمان خانیوال کے رہائشی ہیں ، اور انہوں نے وقوعہ کے روز نہ صرف یہ کہ اسلحے کے زور پہ وسیم کریانہ سٹور سے 60 ہزار کی نقدی لوٹی بلکہ مزاحمت پہ فائرنگ کرکے دکاندار وسیم کو زخمی کردیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی زخمی ہوا تھا ،
دوران تفتیش ملزمان سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ ملزمان شہر میں ہونے والی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ، ملزمان سے مذید ریکوریاں بھی متوقع ہیں.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے