جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / تعلیم / ڈی ای او سیکنڈری ساہیوال کا گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی کا سرپرائز وزٹ
deo secondary sahiwal visits mc high school chichawatni

ڈی ای او سیکنڈری ساہیوال کا گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی کا سرپرائز وزٹ

ساہیوال نیوز : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ساہیوال غزالہ انور وٹو نے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی کا سرپرائز وزٹ کیا۔

آفس ریکارڈ، سکول صفائی، طلباء اور اساتذہ کی حاضری اور کلاس ورک چیک کیا۔ پلانٹ فارپاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔ وزٹ کے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ای او ساہیوال کا کہنا تھا کہ سکول کا میٹرک کا رزلٹ تحصیل بھر کے تمام سکولوں میں بہترین رہا اور جماعت ہشتم کا رزلٹ بھی شاندار رہا جس میں سکول کے طالب علم نے ضلع میں پوزیشن حاصل کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واحد سکول ہے جس کا کسی بھی مہینے میں کوئی ڈراپ آؤٹ نہیں ہے۔ سکول کے تمام امور بہترین انداز میں انجام پا رہے ہیں۔ کلاس رومز، گراؤنڈز، پلاٹس اور واش رومز کی صفائی بہترین ہے۔

یہ بہت خوش آئند بات ہے اور اس بات کی دلالت ہے کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر رانا عابد علی اور پرنسپل لیاقت علی نوید کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے