جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / دیپالپور : کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچہ بیدردی سے قتل
depalpur okara news

دیپالپور : کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچہ بیدردی سے قتل

دیپالپور (طاہر جواد سے) دیپالپور کے علاقے کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سفیان نامی بچہ ساہیوال سے دیپالپورمیں واقع اپنے والدین کے ساتھ ننھیال ملنے آیا ہوا تھا جو کہ گزشتہ شام سے گھر سے غائب تھا۔

اہل خانہ کے مطابق بچے کو کل رات سے ڈھونڈ رہے تھے مگر آج صبح تک بچے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ۔ کچھ دیر قبل بچے کی نعش گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں پڑے ہونے کی اطلاع پر بچے کی شناخت ہوئی ۔

بچے کی نعش کے ملتے ہی پورے گھر میں کہرام مچ گیا، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ۔ جبکہ پولیس کے مطابق بچے کے گم ہونے کی اطلاع پر بچے کے ماموں آصف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا تھا ۔ بچے کی نعش ملنے کے بعد فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔ بہت جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے