Home / آس پاس / محکمہ انہارکی چھاپہ مارکاروائی کے دوران پانچ پانی چور پکڑے گئے، مقدمات درج
depalpur news

محکمہ انہارکی چھاپہ مارکاروائی کے دوران پانچ پانی چور پکڑے گئے، مقدمات درج

دیپالپور (فہیم احمد غوری سے) محکمہ انہارکی چھاپہ مارکاروائی کے دوران پانچ پانی چور پکڑے گئے، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق زرعی ترقی کے خواب میں پانی چور رکاوٹ کاباعث بنے ہوئے ہیں جس سے دیگر کاشتکاروں کی نہ صرف حق تلفی ہوتی ہے بلکہ انہیں ناقابل تلافی تقصان کابھی سامناہے. پانی چوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹاجائے گا، پانی چوری بندکروانا اولین فرض تصور کرتا ہوں، ایکسین انہارخانواہ ڈویژن دیپالپور

ملک سرفراز خالدنے ان خیالات کااظہارانسپکشن کے دوران مختلف چکوک سے پانی چوری میں ملوث پانچ افراد کے پکڑے جانے کے بعدکیاجن میں گاؤں 35ڈی کے محمد خالدولد منظوروٹو،محمد ارشد ولد غلام محمد گاؤں لالیوالہ سے محمد صادق ولد رمضان گاؤں نڈھے سے محمد ابراہیم ولدمحمد زمان اورموضع ساہنی وال سے حافظ افتخار ولد غلام محمد شامل ہیں جنکے خلاف محکمہ انہار کی رپورٹ پرتھانہ حجرہ شاہ مقیم میں پانی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروئے جانے کے بعد کیا،

انہوں نے کہاکہ پانی چوری کی روک تھام کیلئے سب ڈیژنل افسران حجرہ شاہ مقیم حافظ سرفراز اورمیاں زمان دیپالپور کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جوپانی چوری میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائی جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے