Home / خبریں / ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر کی پریس بریفنگ
sahiwal news

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر کی پریس بریفنگ

ساہیوال نیوز (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک ملک سے غزائی قلت کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے-

یہ بات انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے سول ویٹرنری ہسپتال 58 جی ڈی میں مرغیوں کے سیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی ڈاکٹر رفاقت علی اور ڈاکٹر ثمین عباس بھی موجود تھیں –

انہوں نے کہا کہ سستی پروٹین مہیا کرنے اور غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے گھریلو سطح پر مرغبانی کا فروغ بہت ضروری ہے اور آج مرغیوں کی تقسیم کی یہ سرگرمی اس سلسلے کی کڑی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ آج محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ضلع ساہیوال میں 400 سیٹ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 200 سیٹ تحصیل ساہیوال کے علاقوں 58 جی ڈی, نورشاہ اور 186 نو ایل میں تقسیم ہوں گے اور 200 سیٹ تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں تقسیم ہوں گے-

ڈاکٹر ثمرین نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مہیا کی جانے والی مرغیاں گولڈن اور مصری نسل کی ہیں جو اوسط 200 سے 220 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایک سیٹ میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت 1200 روپے فی سیٹ ہے ہر مرغی کا وزن اوسطً 700 گرام اور عمر 80 سے 90 دن ہے- انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی یہ سکیم جاری رہے گی اور مرغیوں کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے حضرات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں درخواست جمع کروا کر اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے