Home / خبریں / ضلع کونسل ہال ساہیوال میں کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی
district council hall sahiwal

ضلع کونسل ہال ساہیوال میں کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) ملکی ترقی کا انحصار زراعت جبکہ زراعت کی ترقی کا انحصار پانی پر ہے ، کسانو ں کوجدید طریقہ کاشت کاری کے ساتھ ساتھ انہیں پانی کی افادیت اور بچت کے لئے حکومت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے جن سے کسان اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے –

یہ بات رہنما تحریک انصاف رائے حسن نواز نے ضلع کونسل ہا ل میں کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی –

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسید اسد رضا کاظمی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ فاروق صادق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی ڈاکٹر خالد رفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ عبدالحکیم سمیت کسانوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی –

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی پیداوار کے حصول ،کھاد اور پانی کی بچت کے لئے زمین کا ہموار ہونا بے حد ضروری ہے – انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدت لانے کے لئے حکومت کا یہ انقلابی اقدام ہے جس سے کسان کوجدید طریقہ کاشت اور پیداوار بڑھانے میں بڑی مدد ملے گی-

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاع آبپاشی ڈاکٹر خالد رفیق نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 50لیزر لینڈ لیولر تقسیم کئے جائیں گے جن میں 25تحصیل ساہیوال اور 25 تحصیل چیچہ وطنی کے کسانوں کو دیئے جائیں گے –

انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں کی درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد تحصیل ساہیوال سے 201 جبکہ تحصیل چیچہ وطنی سے 144 کسانوں کی انتخاب کیا گیا جن میں بذریعہ شفاف قرعہ اندازی لیزر لینڈ لیولر تقسیم کئے جائیں گے –

انہوں نے مزید کہا کہ بذریعہ قرعہ اندازی جتنے والے کسان کو آدھی قیمت پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کئے جائیں گے جبکہ آدھی رقم حکومت ادا کرے گی –

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے