Home / آس پاس / کالعدم تنظیموں کا قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے یاکسی اور سرگرمی کا کوئی جواز نہیں، جہانزیب نذیر
chichawatni news in urdu

کالعدم تنظیموں کا قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے یاکسی اور سرگرمی کا کوئی جواز نہیں، جہانزیب نذیر

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے ان کا قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے یا کوئی اور سرگرمی کرنے کا کوئی جواز نہیں،عید الضحیٰ پر قربانی کی کھالیں صرف وہی اکٹھی کر سکیں گے جن کے پاس انتظامیہ کی مجاز اتھارٹی کے اجازت نامہ ہو گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

ڈی پی او نے کہا کہ جن کو گزشتہ سال حکومت نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے روکا تھا اگر انہوں نے اس سال دوبارہ کھالیں اکٹھی کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف فوری مقدمات درج اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔ڈی پی او نے کہا کہ عوام پورے اطمینان کے ساتھ قربانی کرنے کا مذہبی فریضہ ادا کریں ان سے کوئی زبردستی قربانی کی کھال نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر اس بات کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے کہ کوئی ایسا شخص یا تنظیم قربانی کی کھالیں اکٹھی تو نہیں کر رہی جو محکمہ داخلہ کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی ہو یا اس کے پاس انتظامیہ کی مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ نہ ہو۔ڈی پی او نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اگر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے