Home / خبریں / تھانوں میں پبلک ویٹنگ رومز کا قیام شہریوں کےتحفہ ہے، ڈی پی او ساہیوال
District Police Officer sahiwal

تھانوں میں پبلک ویٹنگ رومز کا قیام شہریوں کےتحفہ ہے، ڈی پی او ساہیوال

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں پبلک ویٹنگ رومز کا قیام ساہیوال کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس کا بنیادی مقصد شہر یوں کو آرام دہ اور باعزت ماحول فراہم کرنا ہے جس سے تھانوں میں آنے والے سائلین کو تحفظ عزت کے ساتھ دینے کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عزت ہر شریف شہر ی کا بنیادی حق ہے۔ شہر یوں کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آنے والے افسروں واہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف تھانوں میں پبلک ویٹنگ روم میں شہریوں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا، مظلوم کوفوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ پر تفتیش میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کمیونٹی پالیسنگ کوبروئے کار لاکر جرائم کے خاتمے کے لئے موثرحکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اورتمام پولیس افسران کوسختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کمزوروں، غریبوں اور شرفاء کے ساتھ نہایت اچھے رویے سے پیش آئیں اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں۔
ترجمان پولیس ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے