Home / خبریں / ساہیوال : اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
district price control committee sahiwal meeting

ساہیوال : اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ عام آدمی کو اشیائے صرف مناسب نرخوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اشیاءکی قیمتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تا کہ مہنگائی سے ریلیف دیا جا سکے –

صوبائی حکومت روز مرہ اشیاء خصوصا سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا –

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اے ڈی سی ریونیو سید اسد رضا کاظمی ، اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل ، ایڈیشنل کمشنر لائیو سٹاک ڈاکٹر ثمرین واثق اور متعلقہ تنظیموں کے نمائندوں محمد ارشد بھٹہ ، محمد سرور جتالہ ، چوہدری عبدالطیف ، شیخ اعجاز احمد رضا نے بھی شرکت کی –

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اشیاءصرف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت نوٹس لیا ہے اور قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے میکنیزم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے –

انہوں نے تاجر تنظیموں پر زو ر دیا کہ وہ مقامی سطح پر کئے جانے والے اقدامات پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے منافع کے مارجن کو کم کریں تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے –

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے