Home / تعلیم / ڈی پی ایس چیچہ وطنی اورگورنمنٹ ہائی سکول کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کل ہو گا
govt high school chichawatni vs dps chichawatni

ڈی پی ایس چیچہ وطنی اورگورنمنٹ ہائی سکول کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کل ہو گا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 7 نومبر 2019 – ظفر اقبال انصاری) ثانوی و اعلیٰ ثانوی انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہینڈ بال فائنل میچ کل بروز جمعہ گورنمنٹ ہائی اسکول چیچہ وطنی اور ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے درمیان 10:30 بجےگورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہینڈ بال کے آج دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے۔ جس میں پہلا میچ ڈی پی ایس ہائی سکول چیچہ وطنی اور گورنمنٹ ہائی سکول 29/ ایس پی پاکپتن کے درمیان کھیلا گیا ۔ کانٹے دار میچ کے اختتام پر فتح ڈی پی ایس چیچہ وطنی کو ملی۔

دوسرے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی نے گورنمنٹ ہائی سکول 37/ ای بی عارف والا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آج کے میچز کے مہمان خصوصی جناب لیاقت علی نوید صاحب ( صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال) تھے ۔اس موقع پر رانا عابد علی خاں( ڈپٹی ہیڈ ماسٹر) محمد لطیف، پی ٹی محمد فاروق، پی ٹی محمد غوث، پی ٹی شہباز اکرم ، پی ٹی صدیق، پی ٹی غلام حیدر، پی ٹی غلام رسول، پی ٹی احسن بشیر، پی ٹی عبداقیوم اور پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی نے میچ آرگنائز کیا اور تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے