Home / آس پاس / عظیم قربانیاں دیکر وطن کو محفوظ بنانے والے شہداپاکستانی قوم کا فخر،فراموش نہیں کیاجاسکتا، ڈی ایس پی پٹرولنگ
patrolling police punjab

عظیم قربانیاں دیکر وطن کو محفوظ بنانے والے شہداپاکستانی قوم کا فخر،فراموش نہیں کیاجاسکتا، ڈی ایس پی پٹرولنگ

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) 4 اگست یوم شہداپولیس کے موقع پر پٹرولنگ پولیس کے ضلعی انچارج ڈی ایس پی سجاد خان ٹکانے پولیس کے شہداکی قبروں پر حاضری دی سلامی پیش کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداکے لواحقین سے انکے گھروں میں جاکر ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی،اس موقع پر ریڈرزہیڈکوارٹر آفس رانا وقاص، فخر عزیز اور دیگر پٹرولنگ آفیسرزبھی انکے ہمراہ تھے،

ڈی ایس پی پٹرولنگ سجاد خان ٹکا نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہداپاکستانی قوم کا فخر ہیں انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،ہم غم اور خوشی کے لمحات میں شہداکی فیملیز کے ساتھ پوری اپنائیت سے کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات شہداکے لواحقین کو خصوصی عزت اور قدکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی مشکلات اور پریشانیوں کا ازالہ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہیں، شہدانے عظیم قربانیاں دیکر ہمارے آنیوالے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج وطن پر قربان کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے