Home / ورلڈ / دُبئی: ملازم نے دانتوں سے اپنی ساتھی ملازمہ کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم گرفتار
uae urdu news
latest uae news

دُبئی: ملازم نے دانتوں سے اپنی ساتھی ملازمہ کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم گرفتار

بر دبئی (یواےای اردو) دبئی پولیس نے افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو اپنی ساتھی ملازمہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تاہم اس جنسی حملے کے دوران ملزم نے ایسی حرکت کر ڈالی جس کی کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنی ساتھی ملازمہ کی زبان کو اپنے دانتوں سے اس قدر زور سے چبایا کہ اُس کی زبان کا ایک چھوٹا حصّہ الگ ہوگیا۔
ملزم کی اس وحشیانہ حرکت پر خاتون اذیت اور درد سے بلبلا اُٹھی اور اس نے بر دُبئی کے پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی اور تشدد کی درخواست دائر کر دی۔
استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 25 سالہ کینیائی نوجوان نے وقوعے کے روز شراب پی رکھی تھی۔ اسی نشے کی کیفیت کے زیر اثر اُس نے ایک مشترکہ رہائش گاہ پر قیام پذیر اپنی ہم وطن خاتون کو اچانک پکڑ لیا اور اُسے زبردستی چُومنے کی کوشش کی۔
اس دوران جب خاتون نے مزاحمت کی تو ملزم نے طیش کے عالم میں اُس کی زبان چبا ڈالی جس سے اُس کی زبان پر شدید زخم آیا۔ اس بربریت کا نشانہ بننے والی 28 سالہ کینیائی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وقوعے کے روز ملزم نے اُس سے موبائل فون مانگا تاکہ وہ اس کی فلیش لائٹ جلا کر اپنے جوتے تلاش کر سکے۔
ملزم موبائل فون لے کر اپنے کمرے میں چلا گیا، جب وہ کافی دیر بعد بھی موبائل فون واپس کرنے نہ آیا تو خاتون اُس کے کمرے کی جانب گئی۔ جہاں بجلی خراب ہونے کی وجہ سے اندھیرا تھا۔ خاتون کمرے میں گئی تو ملزم بیڈ پر لیٹا ہوا تھا۔ خاتون نے دیکھا کہ موبائل اُس کے تکیے کے نیچے پڑا ہے۔
جونہی وہ موبائل لینے کے لیے جھُکی تو نشے میں دُھت ملزم نے اُسے اپنی جانب کھینچ لیا اور اُسے زبردستی چُومنے کی کوشش کی اور اس دوران اپنے دانتوں سے خاتون کی زبان کو کاٹ کھایا۔
درد کی شدت سے چُور خاتون اپنے فلیٹ پر مقیم دو لڑکیوں کے ساتھ فوری طور پر ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے اُسے بتایا کہ اس درندگی کے باعث اُس کی زبان کا ایک حصّہ بُری طرح سے کٹ گیا ہے۔
خاتون نے فلیٹ پر واپس آ کر اپنی زبان کا کٹا ہوا حصّہ لیا اور ڈاکٹر سے کہا کہ اسے دوبارہ اس کی زبان سے جوڑ دے تو ڈاکٹر نے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ملزم کو اس مقدمے میں 16 مئی 2019 کو سزا سُنائے جانے کاامکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے