جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / سرکاری اساتذہ کے ای – ٹرانسفر سے متعلق جنرل سوالات کے جوابات
e transfer policy

سرکاری اساتذہ کے ای – ٹرانسفر سے متعلق جنرل سوالات کے جوابات

سرکاری اساتذہ کے تبادلہ جات آخری مرحلے میں ہیں اور ٹیچرز کے لیے بنائی گئی ایپ پر اپلائی کرنے والے اساتذہ کو ٹراسنفر آرڈر بھیج دیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے اساتذہ کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں جن کا احاطہ اس تحریر میں کرنے کی کوشش کی گئی ہے. عموما درج ذیل سوالات زیر گردش ہیں.
ییلو ڈاٹ والے کیا کریں ؟
آرڈر کیسے نکالیں یا download کریں؟
کیو آر کوڈ QR CODE کیا ہے ؟یہ نہیں ملا؟
جوائنگ کب اور کیسے دیں؟ خود جانا ضروری ہے؟
جوائنگ دینا ضروری؟ اگر نا جوائن کریں؟
جدھر آرڈر ہوئے ادھر کے ہیڈ کہتے سیٹ ہی نہیں ہے ، کیا کرنا چاہیے؟

جوابات :
آپ تمام waiting یا yellow dot والے یا وہ تمام لوگ جن کی sis ایپ پہ اب تک آرڈرز نہیں آئے اپنے آپکو اس ٹرانسفر phase سے مسترد شدہ سمجھیں، اور اگلے سال دوبارہ نئے جذبے سے اپلائی کرنے کے لیے تیاری کریں.
لیکن میوچل ، شادی شدہ ، بیوہ، طلاق یافتہ یا معذور فیمیل اساتذہ اگست میں دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں . کیونکہ ان تمام catagories کے تبادلے سارا سال کھلے رہیں گے.
اب فی الحال یہ option آپکی sis ایپ پہ اس لیے نہیں آ رہا کہ اب انٹرا ڈسڑکٹ کے تبادلے ہورہے ہیں اور اس کے بعد انٹر ڈسڑکٹ شروع ہوں گے جو کہ جولائی کہ آخر تک مکمل ہو جائیں گے .
اس کہ بعد اوپر بیان کی گئی تمام catagories کے تبادلے کا آپشن آپ کی sis ایپ میں آ جائے گا.
سب سے پہلے اپنی sis ایپ کو گوگل play store سے update کریں ، پھر ٹرانسفر پہ کلک کرنے سے آپکے سامنے آرڈر نمبر آجائے گا اس پہ کلک کرنے سے آپ کے موبائیل میں موجود براوزر میں آپکے آرڈر کھل جائیں گے ان آرڈرز کے نیچے print لکھا ہو گا اس پہ کلک کر کے آپ آرڈرز کو pdf میں save کر لیں اور بازار یا گھر میں پرنٹر سے پرنٹ نکلوا لیں.

کیو آر کوڈ(QR CODE) :
آرڈر کی تصویر کے دائیں جانب کونے میں کیو آر کوڈ آپکو نظر آ رہا ہو گا، اس کے لیے نہ کوئی میسیج آنا ہے نا آپکو اسکی ضرورت ہے، آپ نے اپنی sis ایپ اپڈیٹ کر کے آرڈر نکال لیا ہو گا بس اتنا سا کام تھا اس کوڈ کا.
اب جب آپ اپنے نئے سکول میں جائیں گے تو وہاں سے آپ کے آرڈرز پہ موجود کوڈ کو سکین کر کے آپکا ڈیٹا پرانے سکول سے delete ہو جائے گا اور موجودہ نئے سکول میں add ہو جائے گا. اس کام کے لیے sis کی اپڈیٹ آئے گی اس لیے تھوڑا صبرکریں.

پہلے موجودہ سکول سے reliving رخصت یعنی transfer out ہونا ہے اور پھر نئے سکول میں join حاضر یعنی transfer in ہونا ہے یہ سارا کام صرف اور صرف آپ کے آرڈرز پہ موجود QR کوڈ کی مدد سے ہو گا.
اس لیے آپ کو سوموار یعنی 1 جولائی کو سب سے پہلے اپنے پرانے سکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس جانا چاہیے اس کے بعد نئے سکول میں، یہ کمپیوٹرائز کام آپ ایک دن میں بھی کروا لیں یا یکم کو reliving لیں اور 2جولائی کو جوائن کر لیں لیکن ہر حال میں 3 جولائی تک tab سے relive اور جوائن ضرور کر لیں ورنہ آرڈر کینسل ہو جائیں گے.

جوائننگ کے لیے بہتر ہےکہ خود جائیں، لیکن کوئی مجبوری ہو تو آرڈرز دے کے کسی کو بھی بھیجا جا سکتا ہے.

یہ کام تو تھا سارا tab سے متعلقہ، اب آتے ہیں پرانے طریقے کی طرف، تو میں اپنے اضلاع کے تعلیمی دفاتر کی روش کو دیکھتے ہوئے کہنا چاہوں گا کہ پرانے طریقے سے join اور relive لازمی ہوں مطلب فارم وغیرہ fill کر کے ،
کیونکہ محکمے نے پہلے جب آپکو ٹرانسفر کے کاغذات کی ویریفیکیشن کا کہا تھا تو اصل کاغدات کے دیکھانے کا کہا تھا لیکن آپکے ہر ضلع نے اپنی اپنی چیک لسٹ بنا کے آپ سب کو کیسے ذلیل کیا آپ سب جانتے ہو، تو اس لیے جب آپ تنخواہ کے لیے اکاونٹ آفس جائیں گے تو وہ اس computerized orders کو لے کے تو آپکی تنخواہ کا DDO کوڈ change کرنے سے رہے,
حالانکہ آپ کے موجودہ ٹرانسفر آرڈرز کی ایک کاپی آپکے اکاونٹ آفس کو بھیجی گئ ہے. لیکن یہ کام آپ تسلی سے 10 جولائی تک کروا سکتے ہیں,

سیلری جاری کرانے کے لیے آپ کو “چینج فارم” بھی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ کی تنخواہ ڈی ڈی او کوڈ کے تحت آپکے اکاونٹ میں آتی ہے ۔ ایک تحصیل کے بھی “مرکز وائز” / “یونین وائز” سیلری کے کوڈ ہوتے ہیں۔جیسا کہ سرگودھا کے کوڈ کے پہلے SM لگتا ہے۔

اگر آپ کا ٹرانسفر ایک ہی تحصیل میں ہوا ہے ۔ جس کوڈ سے آپ پہلے تنخواہ لے رہے تھے اگر متعلقہ مرکز / یونین کا کوڈ وہی ہے تو پھر “چینج فارم” لگانے کی ضرورت نہ ہے۔ اگر تنخواہ کا کوڈ پہلے والے کوڈ سے مختلف ہے تو پھر “چینج فارم ” لگانے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح اگر آپ کا تبادلہ ایک تحصیل سے دوسری تحصیل کے پرائمری ، ایلمنٹری ، ہائی یا ہائیر سکول میں ہوا ہے تو پھر بھی” چینج فارم” لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر تحصیل کا اپنا اپنا ڈی ڈی او کوڈ ہوتا ہے ۔

“چینج فارم ”
اپنی تنخواہ اور الاؤنس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول ضرور لگائیں. اکاؤنٹ تبدیلی کی چینج میں نئے بنک کا برانچ کوڈ نمبر لازمی لکھیں.
ٹرانسفر کی صورت میں تنخواہ نئے سکول سے چلوانے کے لیے اپنے چینج فارم میں بنیادی تنخواہ الاؤنس اور کٹوتیوں کی رقم لازمی لکھیں.
ایک ھی ضلع میں ٹرانسفر کی صورت میں صرف کاسٹ سنٹر یا ڈی ڈی او کوڈ تبدیلی کا چینج فارم جمع کروائیں.
اگر کسی ٹیچر کا ایک ہی ڈپٹی ڈی ای او میں ایک سکول سے دوسرے سکول ٹرانسفر ہوا ہے اور اسکا کوڈ سابقہ ہے تو اسکی تنخواہ تبدیلی کا چینج فارم ضروری نہیں اگر کوڈ مختلف ہے تو”چینج فارم ” کی ضرورت ہوگی ۔

چینج فارم ٹھیک پر نہیں ہوتے جسکی وجہ سے تنخواہ چلانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
بہتر ہے یہ سارا کام 10 جولائی تک کر لیں تاکہ آپکی تنخواہ نئے سکول سے شروع ہو سکے.

شرائط و ضوابط ٹرانسفر آرڈرز

1. آپکو کوئی TA-DA نہیں دیا جائے گا,
2. یہ آرڈرز آپ کے نئے سکول میں خالی آسامی کی بنیاد پہ کیے گئے ہیں لیکن اگر آسامی نہ ہوئی تو یہ آرڈرز خود بخود کینسل تصور ہوں گے.
3. جس جس کے بھی آرڈرز ہو گے ہیں آپ نے ہر صورت 3 جولائی تک اپنے نئے سکول میں جوائن کرنا ہے . نا کرنے کی صورت میں انضباطی کروائی عمل میں لائی جائے گی. (peeda act)
اس لیے اب اگر آرڈرز ہو گئے ہیں تو سوائے نیا سکول جوائن کرنے کے آپ کے پاس کوئی دوسرا جواز نہیں ہے.

اگرنئے سکول کے ہیڈ کہتے کہ سیٹ خالی نہیں تو آپ کے آرڈرز cancelled automatically ہو جائیں گے. آپ کےپاس سوائے شکایت raise objection کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے.

اگر آپ آرڈرز کے نیچے دیکھیں تو آپکو لکھا نظر آئے گا کہ یہ ایک computer سے اخذ شدہ آرڈرز ہیں اس لیے ان پہ مزید کسی کے signatures کی ضرورت نہیں ہے (کسی سی ای او , ڈی ای او یا اے ای او ) کے counter signatures کی قطعا کوئی ضرورت نہیں.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے