Home / تعلیم و صحت / وزیراعلی پنجاب نے نئی ای ٹرانسفرپالیسی 2019 کا اعلان کر دیا

وزیراعلی پنجاب نے نئی ای ٹرانسفرپالیسی 2019 کا اعلان کر دیا

ساہیوال نیوز : پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اساتذہ کے ٹراسفرز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2019 کا اعلان کر دیا گیا ہے جس سے پنجاب بھر کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

e-transfer-policy-2019

اساتذہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب اُن کو کسی سیاسی شخصیت کی سفارش نہیں کروانی پڑے گی، اور میرٹ کی بنیاد پر تبادلہ ممکن ہو گیا ہے جس پر ہم حکومت پنجاب کے مشکور ہیں۔

اساتذہ کا مزید کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف اساتذہ کو کلرک مافیا، بیورو کریسی اور رشوت سے چھٹکارہ ملے گا بلکہ سفارش کے لیے سیاستدانوں کے دفاتر کے چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے اور تعلیمی نظام میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم اور پولیس کے شعبے میں شفافیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پولیس کے بعد تعلیم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی یہ تمام مراحل مکمل بھی ہو جائیں گے، اس کے بعد لوکل گورنمنٹ کی طرف توجہ دیں گے جس سے کافی حد تک شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے