Home / آس پاس / ساہیوال : انگلش ٹیچرز ایسوس ایشن کے انتخابات 5 اگست کو ہونگے
e-transfer 2019

ساہیوال : انگلش ٹیچرز ایسوس ایشن کے انتخابات 5 اگست کو ہونگے

ساہیوال نیوز (بیورورپورٹ) انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کے انتخابات 5 اگست کو گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول میں ہوں گے،الیکشن کمیشن میں چیئر مین محمد طاہر گرامی جبکہ دیگر ممبران میں ملک اعظم سیالکوٹ، قاضی محمد احمد پاکپتن، رانا وقار منڈی بہاؤالدین اور چوہدری نذیر جھنگ سے شامل ہیں –

چیئر مین الیکشن کمیشن محمد طاہر گرامی نے کہا کہ یہ الیکشن محکمہ تعلیم پنجاب کی ٹیچرز یونینز کے نئے نوٹیفیکیشن کے تحت کروائے جا رہے ہیں جس میں پنجاب کے 36اضلاع کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری اپنے ووٹ سے مرکز ی صدر اور جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری سمیت دیگر قیادت کا دوسا ل کے لئے انتخاب کریں گے – انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے