جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / چیچہ وطنی :گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مسلح افراد کا طالبعلم پر تشدد، فائرنگ سے زخمی
govt degree college chichawatni

چیچہ وطنی :گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مسلح افراد کا طالبعلم پر تشدد، فائرنگ سے زخمی

چیچہ وطنی (ظفر اقبال انصاری سے) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے سامنے فائرنگ۔7 سے زائد مسلح افراد نے سیکنڈ ائیر کے طالب علم کو تشدد کانشانہ بنایا۔

ملزمان نے کاشہ گجر کی ٹانگ پر فائر مارکر زخمی کردیا۔ طالب علم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد طالب علم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی کاشہ گجر کا گذ شتہ روز کچھ طلبا سے کالج میں جھگڑا ہوا تھا۔ یہ واقعہ آج 11 بجے دن کے بعد پیش آیا۔

دن دیہاڑے فائرنگ اورحملہ سے کالج میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ چیچہ وطنی میں آئے روز فائرنگ ہونا اور گینگز کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونا شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنتا جارہاہے ۔ ضلعی انتظامیہ ایسے واقعات کا سخت نوٹس لے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے