Home / تعلیم / تعلیمی نظام میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ایڈمنسٹریٹر جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس
gcuf sahiwal campus news

تعلیمی نظام میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ایڈمنسٹریٹر جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 6 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں معیاری تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہے جہاں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے –

پاکستان کا نوجوان انتہائی محنتی اور با صلاحیت ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع ملے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو –

یہ بات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ساہیوال کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محبوب احمد نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات میں کہی –

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئر مین چوہدری الطاف الرحمن بھی ملاقات میں موجود تھے- انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں دوررس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے تا کہ طلبا و طالبات رٹا لگانے کی بجائے اپنی سمجھ اور ذہانت سے علم حاصل کریں تا کہ عملی زندگی میں انہیں کوئی دشواری نہ ہو –

انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کیمپس میں3 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جہاں انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس سے طلبا و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع ملتا ہے اور وہ اپنی چھپی ہوئی خداداد صلاحیتوں سے واقف ہوتے ہیں-

بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محبوب احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلبا و طالبات کی کردار سازی پر مکمل توجہ دیں گے تا کہ وہ اپنے والدین اور ملک کے لئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں-

About Kashif Saleem

Kashif Saleem
Kashif Saleem is a reporter for Sahiwal News. He is an educationist and has also worked as a columnist for The News. He covers education and features for Sahiwal News. Email : kashifsaleem@sahiwalnews.com.pk Phone: +923336908479

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے