پولیس تھانہ غلہ منڈی ساہیوال نے بین لصوبائی ڈکیت گینگ سرغنہ عمر سمیت گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ غلہ منڈی ساہیوال نے بین لصوبائی ڈکیت گینگ سرغنہ عمر سمیت گرفتار کر لیا

ساھیوال(ساہیوال نیوز – 18 نومبر 2019 – سٹی پریس کلب ساہیوال) پی ایس غلہ منڈی پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ھوئے بین الاصوبائی ڈکیت گینگ کے سربراہ عمر سمیت گینگ کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ھونے والی کاروائی کے نتیجے میں گینگ سرغنہ عمر سمیت مہر علی اور بابر کو حسیب ٹاؤن ساھیوال اور ڈکیت گینگ کے باقی اراکین، عامر سیمت متعدد افراد کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔

ڈکیت گینگ کے خلاف پنجاب کےمختلف اضلاع میں کاروائی کے دوران دس کے قریب سیمی آٹومیٹک مشین گنز سمیت بھاری اسلحہ و چھینی گئی متعدد بائیکس کو برآمد کیا گیا، ذرائع کے مطابق بعدازاں نامعلوم وجوہات و اّللہ وسایا نامی شخص کی ایما پر مہر علی اور بابر کو چھوڑ دیا گیا۔

Kashif Saleem

Kashif Saleem

https://sahiwalnews.com.pk

Kashif Saleem is a reporter for Sahiwal News. He is an educationist and has also worked as a columnist for The News. He covers education and features for Sahiwal News. Email : kashifsaleem@sahiwalnews.com.pk Phone: +923336908479

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے