چیچہ وطنی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نائب قاصد یونین کونسل شدید زخمی

چیچہ وطنی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نائب قاصد یونین کونسل شدید زخمی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 25 اکتوبر 2019 – طاہر جواد) چیچہ وطنی تھانہ ہڑپہ کی حدود 7 لاہوریاں والا کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نائب قاصد یونین کونسل شدید زخمی

زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق نائب قاصد یونین کونسل نمبر 50 مزمل حسین یونین کونسل سے واپس آرہا تھا کہ 7 لاہوریاں والا کے قریب 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا نقدی وموبائل فون وغیرہ چھین لیا.

مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزمل حسین کی بائیں ٹانگ پر گولی لگی ، ذرائع کے مطابق ڈاکو ناکہ لگائے پہلے سے موجود پک اپ میں سوار افراد کو لوٹ رہے تھے.

یہ امر قابل ذکر ھے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانہ شاہکوٹ میں نوجوان کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار، ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Avatar

Muhammad Saeed

https://www.sahiwalnews.com.pk

I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Email: admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے