جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / تعلیم / سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ارشد بٹ کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی، ہائیر سیکنڈری سکول میں پرنسپل تعینات
principal govt higher secondary school chichawatni

سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ارشد بٹ کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی، ہائیر سیکنڈری سکول میں پرنسپل تعینات

چیچہ وطنی (نامہ نگار) گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول چیچہ وطنی کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ارشد بٹ کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی، بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ میں کل بروز منگل 8 اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.

واضح رہے کہ سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ارشد بٹ نے گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول سال 2012 میں جوائن کیا، ان کے بطور ہیڈ ماسٹر سات سالہ دور میں سکول نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں. محمد ارشد بٹ کو سکول کے شاندار نتائج پر دو مرتبہ سٹار ہیڈ ایوارڈ اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں.

ان کا آبائی گاؤں چک 52 بارہ ایل ہے. دوسری جانب ان کی ترقی اور ہائیر سیکنڈری سکول میں تعیناتی کے بعد گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول میں خالی آسامی پر تعیناتی کے لیے کئی سکولوں کے ہیڈ صاحبان نے کوششیں شروع کر دی ہیں.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے